Skip to content

The Poet Place Posts

پی لی تو کچھ پتہ نہ چلا وہ سرور تھا

پی لی تو کچھ پتہ نہ چلا وہ سرور تھا
وہ اس کا سایہ تھا کہ وہی رشک حور تھا

کل میں نے اس کو دیکھا تو دیکھا نہیں گیا
مجھ سے بچھڑ کے وہ بھی بہت غم سے چور تھا

رویا تھا کون کون مجھے کچھ خبر نہیں
میں اس گھڑی وطن سے کئی میل دور تھا

شام فراق آئی تو دل ڈوبنے لگا
ہم کو بھی اپنے آپ پہ کتنا غرور تھا

چہرہ تھا یا صدا تھی کسی بھولی یاد کی
آنکھیں تھیں اس کی یارو کہ دریائے نور تھا

نکلا جو چاند آئی مہک تیز سی منیرؔ
میرے سوا بھی باغ میں کوئی ضرور تھا

منیر نیازی

Leave a Comment

بہت دن ھوئے دل کی بے قراری نہیں جاتی

بہت دن ھوئے دل کی بے قراری نہیں جاتی
یہ زندگی اب ھم سے سنواری نہیں جاتی

کیا حشر ھو گا میرا ھجر کے موسم میں
مجھ سے تو ایک شب گزاری نہیں جاتی

نظر کو سمجھنے کا ھنر سیکھ لو جاناں
دل کی ھر بات کاغذ پر اتاری نہیں جاتی

درد ھے کہ رکنے کا نام نہیں لیتا
جان ھے کہ مجھ سے ہاری نہیں جاتی

کچھ تو ھے اس میں جو فدا ھوئے خالد
ورنہ یہ زندگی ھر شخص پہ واری نہیں جاتی

Leave a Comment

دیار غیر میں کیسے تجھے سدا دیتے

دیار غیر میں کیسے تجھے سدا دیتے
تو مل بھی جاتا تو آخر تجھے گنوا دیتے

تمہی نے نہ سنایا اپنا دکھ ورنہ
دعا وہ دیتے کہ آسماں ہلا دیتے

وہ تیرا غم تھا کہ تاثیر میرے لہجے کی
کہ جسے حال سناتے اُسے رولا دیتے

ہمیں یہ زعم تھا کہ اب کہ وہ پکاریں گے
انہیں یہ ضد تھی کہ ہر بار ہم صدا دیتے

تمھیں بھلانا اول تو دسترس میں نہیں
گر اختیار میں ہوتا تو کیا بھلا دیتے؟

سماعتوں کو میں تاعمر کوستا رہا وصی
وہ کچھ نہ کہتے مگر لب تو ہلا دیتے

وصی شاہ

Leave a Comment

دنیا میں ہوں دنیا کا طلب گار نہیں ہوں

دنیا میں ہوں دنیا کا طلب گار نہیں ہوں
بازار سے گزرا ہوں خریدار نہیں ہوں

زندہ ہوں مگر زیست کی لذت نہیں باقی
ہرچند کہ ہوں ہوش میں ہشیار نہیں ہوں

اس خانۂ ہستی سے گزر جاؤں گا بے لوث
سایہ ہوں فقط نقش بہ دیوار نہیں ہوں

افسردہ ہوں عبرت سے دوا کی نہیں حاجت
غم کا مجھے یہ ضعف ہے بیمار نہیں ہوں

وہ گل ہوں خزاں نے جسے برباد کیا ہے
الجھوں کسی دامن سے میں وہ خار نہیں ہوں

یا رب مجھے محفوظ رکھ اس بت کے ستم سے
میں اس کی عنایت کا طلب گار نہیں ہوں

گو دعوی تقوی نہیں درگاہ خدا میں
بت جس سے ہوں خوش ایسا گنہ گار نہیں ہوں

افسردگی و ضعف کی کچھ حد نہیں اکبرؔ
کافر کے مقابل میں بھی دیں دار نہیں ہوں

Leave a Comment

بھـــــــــر کے لایا تھا جو دامن میں ستارے صاحب

بھـــــــــر کے لایا تھا جو دامن میں ستارے صاحب
لے گیا لوٹ کے سب خواب ہمـــــــــــــارے صاحب

آپ آسودہ ہیں اس حلقـــــــــــہ ء یاراں میں تو پھر
یاد آئیں گے کہــــــــــــاں درد کے مــــــارے صاحب

ہجـــر میں سانس بھی رک رک کے چلا کرتی ھے
مجھ کو دے جائیں نا کچھ سانس اُدھا رے صاحب

کچھ خطاؤں کی ســـــــــزا عشق کی صورت پائی
ہم نے دنیا میں ہی کچھ قــــــــــرض اتا رے صاحب

ہم جو نکلے کبھی بازار میں کاســــــــــــــہ لے کر
بھیک میں بھی تو ملے درد کے دھــــــا رے صاحب

اب بھی جلتے ہیں تری یاد میں اشکوں کے چــراغ
شب کو معلوم ہیں سب زخم ہمـــــــا رے صاحب

میـــــــــرا رشتوں کی تجارت پہ تو ایماں ہی نہ تھا
بک گۓ خـــــــــــــاک کی قیمت یہ ستارے صاحب

یاد کے دشت میں ہم پھــــــــــرتے ہیں یوں آبلہ پا
آ کے دیکھو تو کبھی پاؤں ہمــــــــــــــــــارے صاحب

بارہا اســـکو بچھـــــــــــــــڑتے ھوئے کہنا چـــــاہا ،،
روٹھ کر بھی نہیں ہوتے ہیں گـــــــــــزار ے صاحب

لا کے قدموں میں سبھی چــــاند ستارے رکھ دیں
لوٹ کر آنا کبھی شہــــــــر ہمــــــــــــا رے صاحب

آنـــکھ سے دل کی زبــــاں صـــــــاف ســـنائ دیتی
تم ہی سمجھے نـــــہ محبت کے اشـــارے صاحب

Leave a Comment

یہ سمندر ہے، کنارے ہی کنارے جاؤ

یہ سمندر ہے، کنارے ہی کنارے جاؤ
عِشق ہر شخص کے بس کا نہیں پیارے، جاؤ

یُوں تو مقتل میں تماشائی بہت آتے ہیں
آؤ اُس وقت ،کہ جِس وقت پُکارے جاؤ

دِل کی بازی لگے، پھر جان کی بازی لگ جائے
عِشق میں ہار کے بیٹھو نہیں ، ہارے جاؤ

کام بن جائے، اگر زُلفِ جنُوں بن جائے!
اِس لیے ،اِس کو سنوارو کہ سنوارے جاؤ

کوئی رستہ کوئی منزِل اُسے دشوار نہیں
جِس جگہ جاؤ محبّت کے سہارے جاؤ

ہم تو مٹّی سے اُگائیں گے محبّت کے گُلاب
تم اگر توڑنے جاتے ہو سِتارے ،جاؤ

ڈُوبنا ہو گا ، اگر ڈُوبنا تقدیر میں ہے
چاہے کشتی پہ رہو، چاہے کنارے جاؤ

تم ہی سوچو، بَھلا یہ شوق کوئی شوق ہُوا!
آج اُونچائی پہ بیٹھو، کل اُتارے جاؤ

موت سے کھیل کے ،کرتے ہو محبّت، عاجزؔ
مُجھ کو ڈر ہے، کہیں بے موت نہ مارے جاؤ

کلیم عاجز

Leave a Comment

رقصِ وحشت شعار ہے میرا

رقصِ وحشت شعار ہے میرا
گردِ صحرا غبار ہے میرا

کوئی زنجیرِ پا نہیں لیکن
قیدیوں میں شمار ہے میرا

جل رہے ہیں ضرورتوں کے چراغ
گھر نہیں ہے مزار ہے میرا

زخم اپنے کرید سکتا ہوں
جبر پر اختیار ہے میرا

جس طرف چاہوں گھوم لیتا ہوں
میری ایڑی مدار ہے میرا

ہے سبک دوش کوئی مجھ ایسا؟
میرے شانوں پہ بار ہے میرا

کُھل کے اک سانس بھی نہ لی میں نے
زندگی پر ادھار ہے میرا

بھاگتا ہوں پرے حقیقت سے
شعر گوئی فرار ہے میرا

پیرہن ہے دُھلا ہوا گویا
تن بہت داغ دار ہے میرا

ورنہ میں کب کا مر چکا ہوتا
دل پہ کب انحصار ہے میرا

آئینے میں بھی مَیں نہیں موجود
اور تجھے انتظار ہے میرا

سوچتا ہوں، دوبارہ سوچتا ہوں
کوئی پروردگار ہے میرا؟

میں ہوں مزدورِ کارِ رشتہ و ربط
ہر کوئی ٹھیکہ دار ہے میرا

شعر کہتا ہوں جی جلاتا ہوں
اب یہی روزگار ہے میرا

رائیگانی خرید کرتا ہوں
منفرد کاروبار ہے میرا

عارف امام

Leave a Comment

ہم سے تو دیکھا نہیں جاتا

ہو بیش کہ کم، ہم سے تو دیکھا نہیں جاتا
انسان کا غم، ہم سے تو دیکھا نہیں جاتا
ہمراہ ترے کیوں نہ خدا آپ ہی خود ہو
یہ قہر، صنم! ہم سے تو دیکھا نہیں جاتا
یاروں کی خوشی دیکھ کے ہو جاتے ہیں زندہ
یاروں کا الم ہم سے تو دیکھا نہیں جاتا
ہم ہی نظر آئیں تمھیں الطاف کے قابل
ارباب کرم ہم سے تو دیکھا نہیں جاتا
اٹھتا ہی نہیں شام و سحر کوئے مغاں سے
یہ حال عدمؔ ہم سے تو دیکھا نہیں جاتا
عدم

Leave a Comment
%d bloggers like this: