کچھ اس طرح سے کسی نے کہا خدا حافظ
کہ جیسے بول رہا ھو خدا، خدا حافظ
میں ایک بار پریشان ھوا تھا اپنے لیے
جب اس نے روتے ہوئے بولا تھا خدا حافظ
تُو جس کہ پاس بھی جا، جا تجھے اجازت ھے
تجھے خدا کے حوالے کیا خدا حافظ
مجھے تو کیسے خدا کہ سپرد کر رھا ھے
میں تیرے زمہ ھوں تُو کہہ رھا خدا حافظ؟؟
میں دھاڑیں مار کہ رویا کسی کی یاد آئی
جہاں کہیں بھی سنا یا پڑھا خدا حافظ
پھر ایک روز مقدر سے ھار مانی گئی
جبیں چوم کر بولا گیا خدا حافظ
میں اُس سے مل کر اسے دُکھ سنانے والا تھا
سلام کرتے ھی جس نے کہا خدا حافظ
افکار علوی
Be First to Comment