Skip to content

عالمِ عشق سے اِس ہجر میں لایا ہُوا ہُوں

عالمِ عشق سے اِس ہجر میں لایا ہُوا ہُوں
آخری اَشک ہوں اور آنکھ میں آیا ہُوا ہُوں

میرے اصراف سے پرہیز کیا جاۓ کہ میں
عہدِ افلاس میں مُشکل سے کمایا ہُوا ہُوں

روح سے روح کا رشتہ بھی بجا ہے لیکن
میں ابھی جسم کی تقریب میں آیا ہُوا ہُوں

جو بھی آتا ہے وہ پیاسا ہی چلا جاتا ہے
میں وہ دریا ہوں جو نظروں سے گرایا ہوا ہوں

کم سے کم تُو تو مِری زات پہ اُنگلی نہ اُٹھا
لاکھ سورج ہوں مگر تجھ پہ تو سایہ ہوا ہوں

مجھ کو تقدیر سے شکوہ ہے نہ قسمت سے گلہ
میں وہ بدبخت جو دانستہ گنوایا ہوا ہوں

ہو چُکے مسخ خدوخال مِرے چہرے کے
میں وہ لاش ہوں جو گلیوں میں پھرایا ہوا ہوں

Published inGazalsSad Poetry

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: