ہلکا سا تبسم ترے لب ہائے حَسیں پر
مجبور نہ کر مُجھ کو مَحبّت کے یقیں پر
اے تو! کہ شرارت سے نہیں پاؤں زمیں پر
تھوڑی سی عنایت بھی کسی خاک نشین پر
حق ہے کہ ستاؤ مگر اتنا نہ ستاؤ
پڑ جائے مری آنکھ کسی اور حَسیں پر
حالات جدائی الم انگیز نہیں ہیں
لکھا ہے ترا نام مری لوحِ جبیں پر
یہ بھیگی ہوئی رات یہ کیفیتِ عرفاں
چاہوں تو ستارے بھی اتر آئیں زمیں پر
ہاں ہم نے ہی کھائے ہیں دلِ زار پہ چرکے
ہم قتل بھی ہو جائیں تو الزام ہمیں پر
لہجے کی درشتی لبِ نازک پہ گراں ہے
اوراقِ سمَن صَرف نہ کر لفظِ ‘نہیں’ پر
وہ میرے لیے موردِ الزام محبّت
آتا ہے ترس شاد مجھے حُسنِ حَزیں پر
شاد عارفی
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہووہی…
اجڑ رہے تھے محبت میں درج ذیل تمام Continue readingاجڑ رہے تھے محبت میں درج…
سایہ سمجھا ہمیں شجر جانا Continue readingسایہ سمجھا ہمیں شجر جانا
مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے Continue readingمجنوں نے شہر چھوڑا تو…
اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں Continue readingاب کے تجدیدِ وفا کا نہیں…